اس الیکشن میں امریکی اقدار داؤ پر لگی ہوئی ہیں، ہیلری کلنٹن

U.S. Democratic presidential candidate Hillary Clinton listens to questions at the Rochester Opera House campaign town hall meeting in Rochester, New Hampshire January 22, 2016.   REUTERS/Faith Ninivaggi

ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اس الیکشن میں امریکی اقدار داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ عوام کو اتحاد یا انتشار میں سے کسی ایک کو چننا ہے۔ شہری ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلیں۔
امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن فلاڈیلفیا میں اپنی آخری انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو قریب لانا ہے لہذا ایک دوسرے کو سنیں اور احترام کریں۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں امریکی اقدار داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ عوام کو اتحاد یا انتشار میں سے کسی ایک کو چننا ہے لہذا شہری ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلیں۔|
انہوں نے کہا کہ آج عوام کو امریکا کی تاریخ کا اہم فیصلہ کرنا ہے۔ ہمیں انتخاب کرنا ہے کہ ہم کیسا ملک چاہتے ہیں۔ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عوام خوف کو مسترد کرکے امید کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمایوں خان نے امریکا کیلئے اپنی جان قربان کی۔۔۔میں کیپٹن خان کے والد سے ملی ہوں۔ ہم سب ملکر امریکا کو اچھے دنوں میں لے جاسکتے ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.