مالدووا میں صدارتی الیکشن روس نواز امیدوار ڈوڈون نے جیت لئے

مشرقی یورپی ملک مالدووا میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ روس نواز جماعت کے امیدوار ایگور ڈوڈون نے جیت لیا ۔

گزشتہ سولہ برسوں کے دوران یہ پہلے صدارتی الیکشن ہیں۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ دس اکتوبر کو ہوئی تھی اور اُس میں ایگور ڈوڈون نے سب سے زیادہ اڑتالیس فیصد کے قریب ووٹ حاصل کیے تھے لیکن وہ مطلوبہ 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر پائے تھے۔ اُن کو خاتون اکانومسٹ مائیا سانڈو کا سامنا تھا۔ ڈوڈون روس نواز سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ہیں۔ خاتون امیدوار یورپ نواز حلقوں کی امیدوار ہیں۔ روس نواز امیدوار ایگور ڈوڈون روس کے ساتھ گہرے اقتصادی تعلقات استوار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ سن 2006 سے 2009 تک رہنے والی کمیونسٹ حکومت میں وزیر اقتصادیات تھے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.