حلب:باغیوں کا اسکول پر حملہ،سات کم سن طالب علم ہلاک

شام کے شہر حلب میں معصوم بچوں کے اسکول پر حملہ کیا گیا ۔جس میں ایک ٹییچر سمیت 7کم سن بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔شام کے وزیرِ خارجہ ولید معلم اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردی ہے۔ ۔شام میں وائٹ ہیلمٹ کے نام سے پہچانے جانے والے شہری دفاع کے ادارے کے مطابق ایک روز میں کم سے کم 108 فضائی حملے کیے گئے۔دوسری جانب معصوم بچے ایک طرف جنگی ہتھیاروں کی گھن گرج سہہ رہے ہیں تو دوسری طرف بھوک کی شدت نے انہیں اس قدر مجبورکردیا ہےزمین پر ننھے منے ہاتھوں سے کوئی کھیلنے کی چیز نہیں بلکہ روٹی کے وہ بچے کچھے ٹکڑے تلاش کررہے ہیں ۔ننھے بھائیوں کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے پانی ، یخنی اور روٹی کے کچھ یہ بکھرے ٹکڑے ہی ان کے پیٹ کی آگ بجھارہے ہیں ، ان کی بس یہی فریاد ہے کہ جنگ رک جائے تاکہ انہیں بھوکے پیٹ رہنا نہ پڑے۔ایلان ، غنا ،اومران کے بعد اب ان دونوں شامی بھائیوں کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جسے دیکھنے والے شام میں جنگ بندی کیلئے دعاگو ہیں وہیں پرامید بھی ہیں کہ کبھی تو کسی کا دل ان ننھے بچوں کو دیکھ کر پسیجے گا، کوئی تو ان کی کیلئے ٹھوس قدم اٹھائے گا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.