ویب سائٹس جھوٹی خبروں کا سیلاب لے آئیں

ہلیری کلنٹن کے خلاف سوشل میڈیا پر روس نے مہم چلائی،،، فیس بک پر 200 ویب سائٹس جھوٹی خبروں کا سیلاب لے آئیں۔۔213 ملین صارفین پر اثرانداز ہوئیں

امریکی صدارتی الیکشن سے قبل روس نے مبینہ طور پر پراپیگنڈا کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کے خلاف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں نفیس انداز میں جھوٹی خبریں پھیلائیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ماسکو نے امریکی صدارتی الیکشن سے پہلے تک اپنی ایک بہت نفیس پراپیگنڈا مہم کے ذریعے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا ایک سیلاب پیدا کر دیا تھا  جس کا مقصد ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں رائے عامہ راہ ہموار کرنا اور ہلیری کلنٹن کو سزا دینا تھا۔۔۔یسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ رپورٹ ماہرین کے PropOrNot نامی غیر جانبدار گروپ کی طرف سے تیار کی گئی ہے، جس میں کمپیوٹر ماہرین کے علاوہ قومی سلامتی اور پبلک پالیسی کے ماہرین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔۔۔۔

’پراپ اور ناٹ‘ (PropOrNot) کا کہنا ہے کہ اس نپے تلے روسی پراپیگنڈے کے نتیجے میں صرف فیس بک پر ہی ایک باقاعدہ ’ڈس انفارمیشن‘ مہم کی صورت میں جو جعلی معلومات اور جھوٹی خبریں شائع کی گئیں، انہیں مجموعی طور پر قریب 213 ملین صارفین نے دیکھا تھا۔۔۔۔امریکا میں کم از کم 200 سے زائد ویب سائٹس ایسی تھیں، جن کے ذریعے الیکشن کے دنوں میں روسی پراپیگنڈے کو پھیلایا گیا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.