اسٹیڈیم کو اڑانے کی سازش پکڑی گئی

2e6cbcae00000578-3317836-spectators_at_the_stade_de_france_for_the_international_friendly-a-1_1447526204512

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دہشتگرد تین ہفتے پہلے جدہ کے اسٹیڈیم کو کار بم دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے، لیکن سعودی عرب کی فورسز نے بارودی مواد سے بھری کار پکڑ کر جدہ کو بڑی تباہی سے بچادیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق کار بم دھماکے کی سازش میں دو پاکستانی، ایک سوڈانی اور شام کا ایک شہری شامل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دہشتگردی میں داعش کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں، جبکہ وزارت داخلہ نے سعودی عرب کے مرکزی صوبے سے 4 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے سعودی وزارت داخلہ نے ان کی گرفتاری میں مدد دینے یا ان سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے افراد کے لیے دس لاکھ سعودی ریال کے انعام کا اعلان کیا ہے۔اگر فراہم کردہ اطلاع کی بنیاد پر کسی ایک مطلوب شخص کی گرفتاری عمل میں آتی ہے تو اطلاع کنندہ کے لیے انعامی رقم بڑھا کر پچاس لاکھ ریال کردی جائے گی۔

سعودی عرب میں کار بم دھماکے سے اسٹیڈیم کو اڑانے کی کوشش کو ناکام بنانے گیا، جبکہ سعودی وزارت داخلہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سازش میں دو پاکستانیوں سمیت چار افراد ملوث ہیں۔

سعودی عرب میں کار بم دھماکے سے اسٹیڈیم کو اڑانے کی سازش ناکام ۔۔۔۔دو پاکستانیوں سمیت آٹھ افراد گرفتار۔۔۔۔مفرور ملزمان کے سر پر دس لاکھ ریال انعام

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.