یمن میں ہلاکتوں کی تعداد 7000 سے بڑھ گئی، اقوم متحدہ

in11

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے کہا ہے کہ یمن میں گزشتہ 20 ماہ کے دوران 7000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 37,000 کے قریب زخمی ہوئے۔
عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 21 ملین افراد کو صحت کی فوری سہولیات درکار ہیں۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسماعیل ولد شیخ احمد کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال ایسے ہی نہیں جاری رہ سکتی۔ باغیوں کے کنٹرول میں موجود یمن کے ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ مر رہے ہیں، بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جب معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ سعودی سربراہی میں اتحادی ممالک یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف مارچ 2015ء سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.