اگر ضرورت پڑی توپیشگی ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں، منوہر پاریکر

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ بھارت پیشگی ایٹمی حملہ کرسکتا ہے تاہم یہ ان کی ذاتی رائے ہے

انتہائی اہم عہدے پر فائز بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر بات کرتے ہوئے یہ بھول گئے کہ کسی بھی سرکاری عہدیدار سے منہ سے نکلا کوئی بھی لفظ اس کی ذاتی رائے نہیں ہوتا اور نہ ہوسکتا ہے ۔۔۔ اپنے جنگی جنون کو چھپانے کی کوشش میں ناکام رہنے والے بھارتی وزیر دفاع کا دھمکی دینے کے اگلے ہی منٹ یہ کہنا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے محض اپنے ذہنی افلاس کو چھپانے کی کوشش تھی۔۔۔ بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر دہلی میں  ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔۔ پاریکر نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ ہندوستان کی جوہری پالیسی میں تبدیلی آ گئی ہے۔۔۔لیکن کسی بھی حکومت کے دوران اس پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پڑوسی ملک سے اس طرح کی دھمکیاں ملتی تھیں کہ سیکورٹی کا خطرہ ہونے پر وہ اسٹریٹجک طریقے سے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے ، لیکن جس دن سرجیکل اسٹرائیک ہوئی ، اس کے بعد سے اس طرح کی کوئی دھمکی نہیں آئی ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.