کيلے کے بعد پيرس کے مہاجر کيمپ کا بھی صفايا

پناہ گزينوں کو ملک کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور غير سرکاری کيمپوں سے منتقل کرنے کے سلسلے ميں فرانسيسی حکام نے کيلے کے بعد آج دارالحکومت پيرس کے شمال مشرقی حصے ميں قائم ايک بڑے کيمپ کو بھی منہدم کر ديا ہے۔ سٹالن گراڈ نامی محلے ميں قائم غير سرکاری کيمپ سے پناہ گزينوں کے منتقلی کا عمل مکمل ہوگیا ۔ پوليس نے علی الصبح کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے خيموں کے اندر اور کھلے آسمان تلے بستروں پر سوتے ہوئے پناہ گزينوں کو جگايا اور انہيں بسوں کے ذريعے مختلف مقامات پر منتقل کر ديا اس کيمپ ميں تقريباً تين ہزار پناہ گزين مقيم تھے۔ اسٹالن گراڈ کے اس کيمپ ميں موجود اکثريتی پناہ گزينوں کا تعلق افغانستان، سوڈان يا اريٹريا سے ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.