اسلام امریکہ کا تیسرا بڑا مذہب بن گیا امریکی صدارتی انتخابات،70 لاکھ مسلمان ووٹ کاسٹ کریں گے

in12

اسلام امریکہ کا تیسرا بڑا مذہب بن گیا
امریکی صدارتی انتخابات،70 لاکھ مسلمان ووٹ کاسٹ کریں گے
امریکہ میں اس وقت 70 لاکھ مسلمان موجود ہیں اور ٹرمپ کے متنازعہ بیانات ان کی انتخابی مقبولیت کو کم کرسکتے ہیں
اسلام امریکہ کا تیسرا بڑا مذہب اور مسلمان امریکہ کی چوتھی بڑی آبادی ہے ۔ سنسس بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق کل امریکی آبادی کا ایک فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہے ۔ جو لگ بھگ 33 لاکھ بنتے ہیں تاہم مسلمان تنظیموں کے مطابق اصل تعداد 70 لاکھ سے بھی زائد ہیں ۔ اگر بات کریں نیویارک کی ہی تو صرف نیویارک سٹی میں ہی 8 سے دس لاکھ مسلمان آباد ہیں ۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سٹی میں کل رجسٹرڈ مسلمان ووٹروں کی تعداد 8 لاکھ 24 ہزار ہے جو امریکی انتخابات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ فروری 2016 میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق کل مسلم رجسٹرڈ ووٹرز کی دو تہائی یعنی تقریباً پانچ لاکھ انچاس ہزار تین سو تینتیس ووٹرز ڈیموکریٹک پارٹی کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ 15 سے 18 فیصد یعنی تقریباً ایک لاکھ اڑتالیس ہزار تین سو بیس ووٹرز ریپبلکن جماعت کی حمایت کر تےہیں جبکہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں سے متعلق متنازعہ بیانات کے بعد اس تعداد میں مزید کمی ہو سکتی ہے ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.