جیل پر مسلح افراد کا حملہ

بھارت میں خالصان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ چار ساتھیوں سمیت جیل توڑ کر فرار ہو گیا ۔

بھارتی پنجاب کے ضلع پٹیالہ کی نبہا جیل میں اتوار کو 10 افراد بھارتی پولیس کے یونیفارم میں ملبوس ہو کر آئے جنہوں نے جیل پر حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کے بعد جیل میں داخل ہو گئے ۔مسلح افراد ہرمندر سنگھ کو چار ساتھیوں سمیت جیل سے لے کر فرار ہو گئے ،ہرمندر سنگھ کے ساتھ فرار ہونے والے دیگر چار ساتھیوں میں وکی گوندار ،گرپیت سکھوں ،نیتا دیول اور وکرم جیت شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہر مندر سنگھ کو 2014میں دہلی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ،ہرمندر سنگھ دہشت گردی کے دس کیسوں میں مطلوب تھا ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.