پیرس کلائمیٹ ڈیل کا نفاذ،100 ممالک کو توثیق کرنا ہوگی

گزشتہ برس پیرس میں طے پانے والے تحفظ ماحول معاہدے کا نفاذ ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ بڑی کامیابی ہے اور نوع انسانی کی فتح کا دن ہے۔۔۔۔۔ اقوام متحدہ کی ماحولیات کے شعبے کی سربراہ پیٹریشیا ایسپینوزا نے کہا ہے کہ آج انتہائی مسرت اور خوشی کا دن ہے۔ اس ڈیل کے قابل نفاذ ہونے کی شرط رواں برس پانچ اکتوبر کو پوری ہو گئی تھی۔ اس شرط کے تحت ڈیل کی توثیق ایسی پچپن اقوام کو کرنی ہو گی جو گرین ہاؤس گیسوں کا پچپن فیصد اخراج کرتی ہوں۔ ڈیل کی توثیق کرنے والوں میں امریکا اور چین بھی شامل ہیں۔ ابھی بھی ایک سو ملکوں کی جانب سے اس ڈیل کی توثیق ہونا باقی ہے۔ اس ڈیل کا نفاذ بحر الکاہل کے ملکوں میں  ہوگیا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.