نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں امریکا کےدیوالیہ ہونے کا خدشہ۔۔۔۔۔

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا کےدیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق گذشتہ اکتوبر کے آغاز سے اب تک امریکی قرضوں میں 294 ارب ڈالر سے 19 کھرب 867 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔۔۔کارلائل گروپ کے شریک بانی ڈیویڈ روبنچائن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی امریکی معیشت کی تباہی کا اشارہ ہے۔ ان کے عہد حکومت میں امریکا مزید کئی کھرب ڈالر کا مقروض ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کے لیے رقوم کی فراہمی ،قومی شرح ترقی اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی بھاری رقوم صرف کرنا ہوں گی۔۔۔۔۔۔اخبار وال اسٹریٹ جرنل سے باتکرتے ہوئے روبنچائن کاکہنا تھا کہ امریکا کا اس وقت کل قرضہ 20 کھرب ڈالر سے زیادہ ہے۔۔۔۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں افراط زر میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔ بے روزگاری بڑھےگی اور اوسط آمد کی شرح میں تشویشناک حد تک کمی آئے گی۔۔۔بے روزگاری کے بڑھنے اور افراط زر میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.