گنتی کا عمل جاری

کویت میں 50 ارکان پارلیمنٹ کے انتخابات کے ہونے والی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اب تک 10 حلقوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں چار سابق ارکان کی جگہ نئی شخصیات کامیاب ہوئی ہیں۔

ابتدائی نتائج سے معلوم ہوتا ہے ۔ پچھلے پارلیمنٹ 8 سیٹیں حاصل کرنے والی پارٹی صرف 3سیٹیں حاصل کرسکی۔ابتدائی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب ہونے والے امیدواروں میں عدنان عبدالصمد، عیسیٰ الکندری، محمد الھدیہ، عبداللہ الرومی، عادل الدمخی، صالح عاشور، مبارک الحریص، اسامہ شاہین، خالد الشطی اور صلاح خورشید کے نام شامل ہیں۔اندازے کے مطابق ٹرن آؤٹ 70 فی صد رہا۔پانچ انتخابی حلقوں کے لیے 10 سیٹیں مختص ہیں جب کہ مجموعی طورپر 15 خواتین سمیت 293 امیدوار میدان میں تھے۔ بیشتر ارکان نے اپنی انتخابی مہمات کے دوران بے روزگاری، مہنگائی کے خاتمے اور بنیادی استعمال کی اشیاء پر سبسڈی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا نعرہ لگایا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.