فیس بک کا بانی مارک زکر برگ ۔۔۔۔۔سب سے بڑا سیاستدان

امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب فیس بک پر جعلی اور مشکوک خبروں کی وجہ سے عمل میں آیا۔۔۔اور دنیا اب فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو محض ایک سوشل میڈیا سائٹ کے ارب پتی سی ای او کی حیثیت سے نہیں بلکہ سیاستدان کے روپ میں دیکھنا شروع ہوگئی ہے۔۔ فیس بک اگر دنیا کی واحد سپر پاور امریکا میں عوامی رائے کا دھڑن تختہ کرسکتی ہے تو چھوٹے موٹے ممالک کی تو کوئی حیثیت ہی نہیں۔۔۔ کیونکہ فیس بک کا کوئی توڑ نہیں خصوصا نوجوان نسل میں اس کی دیوانگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔۔فیس بک اس وقت دنیا کی تاریخ کی سب سے بااثرکمپنی  ہے جس کا حلقہ اثر پوری دنیا کے  اربوں لوگ ہیں۔۔۔ کسی کارپوریشن کے خفیہ راز معلوم کرنے ہوں یا کسی ریسٹورنٹ کے کھانوں  کی خفیہ ترکیب جاننی ہو۔۔فیس بک سب سے اہم آلہ کار ہے۔۔۔ تاہم اب فیس بک دنیا کی حکومتوں کو اتھل پتھل کرنے کے مشن پرہے۔۔ جو سب سے مقبول ہوضروری نہیں وہ اچھا بھی نکلے۔۔۔ فیس بک جو امریکی صدارتی انتخابات سے قبل غیر متنازعہ تھی اب شہریوں کی نظر میں غیرجانبدار سوشل سائٹ نہیں رہی۔۔ سلیکان ویلی سمیت ہر کسی کے ذہن میں بہت سے سوال ہیں اور مارک زکر برگ ان سوالوں کے جواب میں نو کمنٹس کہہ کرجان نہیں چھڑا سکیں گے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.