ترکی دیاربکردھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

in15

ترکی کے شہر دیاربکر میں جمعے کے روز ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کی ہے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے دیاربکر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اس سے قبل ترک حکام نے اس بم دھماکے کا ذمہ دار پی کے کے کو قرار دیا تھا۔ دیاربکر میں محکمہ پولیس کی عمارت کے قریب جمعے کے روز ہونے والے اس بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق اور سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ یہ بم دھماکا ترکی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض لیڈروں کو گرفتار کئے جانے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد ہوا تھا۔ واضح رہے کہ ترکی میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔حالیہ برسوں کے دوران ترکی، سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں النصرہ فرنٹ کی حمایت کرتا رہا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.