امریکہ میں صدارتی امیدوار بننے کی بنیادی شرائط، صدر کو کتنی تنخواہ ملتی ہے، کیا کیا کام کرتا ہے؟

in15

امریکی صدارتی امیدوار بننے کے لئے کون سی شرائط لازمی ہیں اور امریکی صدر کی تنخواہ کتنی ہوتے ہے
امریکہ میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کے لئے اہل ہونے کی شرائط انتہائی معمولی ہیں ۔ کوئی بھی شخص جو امریکہ میں پیدا ہوا ہو، چودہ سال سے وہیں مقیم اور اور اس کی عمر پینتیس سال ہو صدارتی انتخاب لڑ سکتا ہے۔امریکا کا صدر صرف حکومت کا سربراہ نہیں ہوتا، وہ امریکی افواج کا کمانڈر انچیف بھی ہوتا ہے، اس وقت امریکی صدر کی تنخواہ 4 لاکھ ڈالر سالانہ ہے، مزید 50 ہزار ڈالر متفرق اخراجات کے لیے ملتے ہیں، ایک لاکھ ڈالر کا بلاٹیکس سفر خرچ بھی ملتا ہے جبکہ 19 ہزار ڈالر تفریحی الاونس مقرر ہے،یہ تنخواہ 2001 ءمیں طے ہوئی تھی ،اس سے پہلے امریکی صدر کو 2 لاکھ ڈالر سالانہ ملتے تھے،سابق صدور کو پنشن بھی ملتی ہے اور کچھ دوسری مراعات بھی ملتی ہیں، اس وقت سابق صدور کو 2 لاکھ ڈالر سالانہ دیئے جاتے ہیں۔امریکہ کے4 سابق صدور اس وقت زندہ ہیں، جن میں جمی کارٹر، جارج بش سینئر، بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش شامل ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.