لیکس کیس‘وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی چھٹی

جنوبی کوریامیں  خفیہ سرکاری دستاویزات افشا کرنے پر دس سینئرترین حکام سے استعفا طلب کرلیا گیا تھا تاہم نئی نامزدگیوں پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیا ہے۔۔۔ صدر پارک گون  کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی  واقع ہوئی ہے۔۔۔ جنوبی کوریا کی صدر پارک گون نے اپنی ایک دوست چوئی سْون سِل Choi Soon-sil کو نوازنے پر قوم سے معذرت بھی کی ہے۔ خاتون صدر کا یہ اعلان گزشتہ   روز اِس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ایک عوامی مظاہرے سے قبل سامنے آیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ  جس خاتون کو نوازا گیا وہ اْن کی تقریر نویس تھی اور حکومتی معاملات میں مداخلت بھی کرتی رہتی تھیں۔۔۔ تاہم اب چوئی سون سل کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔۔ جنوبی کوریا میں وزیراعظم ہاؤس کو بلیو ہاؤس کہا جاتا ہے۔۔ اپوزیشن نے بلیو ہاؤس کی جانب سے نئی نامزدگیوں کو جرم چھپانے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت معاملے کی سنگینی کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔۔صدر پارک گون کی جانب سے ٹی وی پر قوم سے معافی مانگنے کو بھی اپوزیشن نے ڈراما قرار دیا ہے

جنوبی کوریا میں کم بیانگ جون Kim Byong-joon کو وزیراعظم جبکہ یم جونگ یونگ Yim Jong-yong کو وزیرخزانہ نامزد کردیا گیا  جبکہ اپوزیشن نے ان نامزدگیوں پر احتجاج کیا ہے

سرکاری خفیہ دستاویزات ظاہر کرنے کا اسکینڈل۔۔۔۔۔ جنوبی کوریا میں وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی چھٹی۔۔ نئے وزیراعظم اور وزیرخزانہ نامزد،اپوزیشن کا احتجاج

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.