امریکامیں صدارتی انتخابات،پہلانتیجہ آگیا

in16امریکا کے صدارتی انتخابات کی پولنگ ریاست نیوہیمپاشائرکے پہاڑی قصبہ ڈکس ول نوچ سے شروع ہوچکی ہے۔ آٹھ میں سے چار ووٹ لیکر ہلیری کلنٹن کامیاب ہوگئیں۔
ڈکس ول نوچ ایک ایسا نام ہے جسے دنیا میں شاید ہی زیادہ لوگ جانتے ہوںمگر امریکا میں اس نام کی گونج ہرانتخابات میں سب سے پہلے سنائی دیتی ہے۔کینیڈا کی سرحد سے قریب پہاڑ پربسی یہ چھوٹی سی بستی سپرپاورامریکا کے مستبقل پر سب سے پہلے مہر ثبت کرتی ہے۔یہاں کے آٹھ ووٹرزسب سے پہلے ووٹ ڈالتے ہیں اورپانچ منٹ بعد ہی نتیجہ سامنے آجاتا ہے۔اس بار قصبہ ڈکس ول نوچ سے پولنگ کا اغازہوااورمجموعی آٹھ ووٹ میں سے چارووٹ لیکر ہلیری منتخب ہوگئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہاں سے دو ووٹ ملے۔
نیوہیمپشائرکے قصبات ہارٹ لوکیشن اورملزفیلڈ میں بھی ووٹ ڈالے جاچکے ہیں۔ہارٹ لوکیشن میں سترہ ووٹ لیکر ہلیری کلنٹن کامیاب رہیں جبکہ ملزفیلڈ میں ڈونلڈ ٹرمپ سولہ ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔امریکا میں پولنگ کا آغازہلیری کلنٹن کے حق میں ہوا،انجام کس کے حق میں جائے گا،جلد سامنے آجائے گا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.