تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے نیا آئین منظور کر لیا

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چن اوچا نے ملک کا بیسواں آئین منظور کر لیا ہے
یہ آئین ملکی فوج کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی منظوری کے لیے رواں برس اگست میں ایک عوامی ریفرنڈم منعقد کرایا گیا تھا۔ اب اس آئین کے لاگو کرنے کے لیے تھائی بادشاہ سے اس کی منظوری کا مرحلہ باقی رہ گیا ہے۔ چن اوچا نے گزشتہ ماہ صحافیوں کو بتایا تھا کہ اس کے لیے نئے بادشاہ سے منظوری لینا ہو گی۔ مئی 2014ء میں ایک فوجی بغاوت کے بعد سے تھائی لینڈ فوجی حکمرانی میں ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.