دلی میں دیوالی‘ دھواں لاہورپر چھا گیا

diwali-2015-india

انڈیا کے دارالحکومت دلی کے رہائشیوں نے دیوالی کے ایک روز بعد ہی شہر میں دھوئیں اور فضائی آلودگی کی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کیں ہیں ‘دھوئیں اور گرد کے اثرات بارڈرپار پاکستان کی شہروں میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق دیوالی کے تہوار میں آتش بازی کی جاتی ہے اور روایتی طور پر بچے پٹاخے پھوڑتے ہیں۔فضائی آلودگی کا ایک پیمانہ فضا میں انسانی صحت کے لیے نقصان دہ پی ایم 10 ذرات کی مقدار ہوتی ہے۔ عموماً اس کی حد 100 مائکرو گرام فی مربع میٹر ہوتی ہے۔دلی میں پیر کی صبح پی ایم 10 کی مقدار 999 مائکرو گرام فی مربع میٹر ریکارڈ کی گئی۔پیر کے روز دلی میں آلودگی کی وجہ حدِ نگاہ انتہائی کم تھی کیونکہ شہر بھر میں دھویں کی تہہ بچھی معلوم ہوتی تھی۔گزشتہ روز لاہور میں بھی دیوالی کے دھوئیں اور فضائی آلودگی کے اثرات دیکھے گئے اور شہریوں کو گلے میں خراش اور کھانسی جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا

دلی میں شدید آتش بازی کے باعث دھویں کی تہہ بچھ گئی‘ آلودگی سے وجہ حدِ نگاہ انتہائی کم تھی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.