اسرائیلی صدر کا دورہ بھارت۔۔۔ اربوں ڈالر اسلحہ خریداری کے معاہدے

اسرائیلی صدر کا دورہ بھارت۔۔۔ اربوں ڈالر اسلحہ خریداری کے معاہدے۔۔دستخط ہوگئے۔۔۔ ممبئی حملے کی یادگار پر بھی جائیں گے

جینز ڈیفنس ویکلی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے چھوٹے میزائلوں سمیت ٹینکوں ، ہیلی کاپٹرز اور جنگی جہازوں کا ایمونیشن خریدنے کے لئے 50 ارب روپے مختص کئے ہیں اور اسرائیلی صدر  کا دورہ بھارت بھی بڑے دفاعی سودے کو حتمی شکل دینے کے لئے ہے۔۔۔ اسرائیل فائر کرو اور بھول جاؤ قسم کے ساڑھے پانچ ہزار سپائیک میزائل اور 275 لانچر ہنگامی طور پر بھارت کوفراہم کرے گا اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے تحت30 ہزار میزائل اور ڈیڑھ ہزار لانچرز بھارت میں تیار کئے جائیں گے۔۔۔ غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق اسرائیلی ساختہ اسپائیک میزائل لائن آف کنٹرول پرجھڑپوں کے دوران بھی استعمال کئے جارہے ہیں ۔۔۔۔۔اسرائیلی صدر ریووین ریولین کے ہمراہ اسلحہ کے تاجروں اور کمپنی مالکان کی بڑی تعداد بھی بھارت پہنچی ہے اپنے چھ روزہ دورے کے دوران ریووین ریولین ممبئی حملے میں مرنے والوں کی یادگار پر بھی بھی جائیں گے جبکہ وہ چندی گڑھ اور  تاج محل آگرہ بھی جائیں گے ان کی اہلیہ بھی دورے پر ان کے ہمراہ ہیں۔۔۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.