فیس بک میں غلط خبروں کو روکنے کیلئے منصوبہ تیار

فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے فیس بک پر جعلی خبروں کی اشاعت روکنے کے لیے نیا منصوبہ تیار کیا ہے ۔۔۔جعلی خبروں پر روک تھام کے لیے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے غلط خبروں کو سنجیدگی سے لینے اور ان کی اچھی طرح سے جانچ اور تصدیق کرنے پر زور دیا ہے۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی طرح کی رائے کے شیئر کرنے کی حوصلہ شکنی نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی سچ کا ثالث بننا چاہتے ہیں۔۔۔مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک غلط خبروں کی بیخ کنی کے لیے سات تجاویز پر کام  ہورہا ہے۔۔اس کے تحت غلط خبروں پر جعلی مواد کا وارننگ لیبل بھی لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔۔۔فیس بک نے ان الزامات کو بھی مسترد کر دیا تھا کہ ان کے پلیٹ فارم کے ذریعے صدارتی انتخاب سے قبل جعلی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔ جن سے ڈونالڈ ٹرمپ کو مدد ملی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.