امریکی صدارتی الیکشن کی چوری کا خدشہ

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس، امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی، سی آئی اے این ایس اے اور محکمہ دفاع نے امریکی صدارتی الیکشن چرا لئے جانے کے خدشے کے پیش نظر مشترکہ اقدامات شروع کردئیے ہیں۔۔ این بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کے دن روسی ہیکرز کی جانب سے بجلی کے شٹ ڈاؤن سمیت انٹر نیٹ حملوں کا خدشہ ہے۔۔۔۔امریکی حکام نے روس پرواضح کردیا ہے کہ ووٹنگ کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی  یا ووٹنگ کے عمل کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔۔۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کا معاملہ ہو یا جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے شامی مہاجرین کے لئے  اوپن ڈورامیگریشن  پالیسی ۔۔۔ روس اس سے پہلے آر ٹی اور سپوتنک نیوز کی پراپیگنڈا وار کے ذریعے نتائج پر اثر انداز ہوچکاہے۔۔امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ روس وکی لیکس کے ذریعے کوئی بھی جعلی دستاویزات جاری کرکے یا ٹوئٹر اور فیس بک کے ذریعے جھوٹی خبریں جاری کرکے ووٹرز کو متاثر کرسکتا ہے۔۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.