امریکی صدارتی انتخابات،ٹرمپ کی کامیابی متعدد حلقوں کیلئےجھٹکے

برطانوی روزنامے گارجین کے مطابق اس امریکی جریدے نے امریکی انتخابات کے نتائج سے قبل ہی اپنے ہفت روزہ کے اشاعت میں ہیلری کلنٹن کو فاتح قرار دے دیا تھا۔مگر چونکہ نتائج توقعات سے برعکس نکلے تو نیوز ویک کو اپنی ایک لاکھ 25 ہزار کاپیاں واپس منگوانا پڑ گئیں۔نیوز ویک نے جریدے کے سرورق پر ہیلری کلنٹن کو فاتح قرار دیتے ہوئے لکھا تھا  میڈم پریذیڈنٹ ہیلری کلنٹن کا وائٹ ہاﺅس تک کا تاریخی سفر۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عام طور پر دونوںامیدواروںکی فتح کا خیالرکھتے ہوئے 2 طرح کی کاپیاں تیار کی جاتی ہیں۔مگر نیوزویک کے پروڈکشن پارٹنر ٹاپکس میڈیا نے صرف ہیلری کلنٹن کی فتح والے پرچے کو اس یقین پر تقسیم کیا کہ ڈیمو کریٹک امیدوار ہی کامیاب ہوں گی۔اگرچہ ریٹیلرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ انتخابات سے قبل پرچے کو فروخت کے لیے پیش نہ کیاجائے مگر کچھ کاپیاں ضرور فروخت ہو گئی تھیں۔ٹاپکس میڈیا کے چیف ایگزیکٹو ٹونی رومانڈو کے مطابق  ہر ایک کی طرح ہمبھیغلطثابت ہوئے، تمام ہول سیلرزاور ریٹیرلزکو کہا گیا تھا کہ وہ پرچے کی تمام کاپیاں واپس کریں تاکہ صدر ٹرمپ والاجریدہ پہنچایا جاسکے۔یہ پہلی بار نہیں کہ امریکا میں ایسا ہوا ہے اس سے قبل 1948 کے صدارتی انتخابات میںشکاگو ڈیلی ٹربیون نے اس شہ سرخی کے ساتھ اخبار فروخت کے لیے پیش کردیا تھا Dewey Defeats Truman ، حالانکہ ہیری ٹرومین نے تھامس ڈیوی کو شکست دی تھی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.