اقوام متحدہ کا لائن آف کنٹرول کی کشیدگی پر اظہار تشویش

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارتی افواج میں جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیاہے اور خطے میں پائیدارامن و سلامتی کے لیے کرداراداکرنے کی پیشکش کی ہے۔نیویارک سے جاری بیان میں بان کی مون کا کہنا تھا۔ پاکستان اور بھارت لائن آف کنٹرول پر پرکسی بھی قسم کی جارحیت سے گریزکریں۔اقوام متحدہ خطے میں پائیدارامن اورسلامتی کیلیے کرداراداکرنے کو تیارہے۔یو این سکرہٹری جنرل کا کہنا تھا اقوام متحدہ خطے کے عوام کے ساتھ ہے۔ امید کرتا ہوں بھارت اورپاکستان امن کیلیے کوشش کریں گے۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.