سعودی اتحادی فضائیہ کی بمباری

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں فضائی حملے یمن کے ساحلی صوبے الحديدہ میں ہوئے جہاں کے ہیلتھ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حملوں میں 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں حوثی مخالفین شامل ہیں جنھیں جیل میں قید رکھا گیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ جیل کے دو سیلز میں 100 سے زائد افراد قید تھے۔عسکری ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز ہی حوثی جنگجوؤں نے 40 قیدیوں کو یہاں منتقل کیا تھا، یہ وہ افراد تھے جو حوثی جنگجوؤں کے خلاف گذشتہ دو سال سے جنگ میں مصروف ہیں۔اس سے قبل ایک ہیلتھ عہدیدار نے بتایا تھا کہ شمالی الحديدہ کے علاقے زیدیا کی عمارت پر ہونے والے فضائی حملے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سعودی عرب کے زیر قیادت فوجی اتحاد کے طیاروں نے جنگجوؤں کے زیر انتظام جیل پر حملہ کیوں کیا، جہاں حوثی مخالفین قید تھے۔یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم کی جانے والی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اتحادی فضائیہ نے غلطی سے رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا تھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمارت میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے

سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی ممالک کی فضائیہ نے یمن کے مغربی علاقے میں حوثی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.