امریکہ کے بعد جرمنی میں بھی صدارتی انتخابات

امریکہ کے بعد اب جرمنی میں بعد صدارتی انتخابات ہوں گے،جرمن چانسلر انگلیلا  میریکل نے وزیر خارجہ  فرانک والٹر کو صدارت کے لیے  بہترین امیدوار قرار دے دیا ہے

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر عہدہ صدارت کے بہترین امیدوار ہیں ۔جرمن صدر کا عہدہ آئندہ برس مارچ میں اس وقت فارغ ہو گا جب موجودہ صدر یوآخم گاؤک مدت پوری کر نے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ قبل ازیں میرکل کیمپ کی طرف سے عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ اس عہدے کے لیے اپنا امیدوار لائیں گے تاہم اب میرکل کی طرف سے اپنے سیاسی حریف اشٹائن مائر کواس عہدے کے لیے بطور امیدوار تسلیم کرنے کا یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

جرمن حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں ملک کے اگلے صدر کے لیے ایک امیدوار کے نام پر متفق ہو گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت نے موجودہ وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر کو صدر بنانے کی سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی تجویز قبول کر لی ہے۔ اسی طرح سی ایس یو کی جانب سے بھی شٹائن مائر کی حمایت یقینی ہے۔ یوآخم گاؤک فروری 2012ء میں سربراہ مملکت منتخب ہوئے تھے۔ 76 سالہ گاؤک طبی مسائل کی وجہ سے دوبارہ صدر بننے سے انکار کر چکے ہیں۔ اگلے سال بارہ فروری کو وفاقی اسمبلی نیا ملکی صدر منتخب کرے گے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.