حزب اللہ کو ہتھیار دینے کے اسرائیلی دعوے مسترد

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈانون نے مذکورہ الزامات کے حوالے سے ایک مراسلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جمع کرایا تھا۔جس کا جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ کیلئے ایران کے سفیر غلام حسین دیگانی نے سیکیورٹی کونسل کو ایک خط میں لکھا کہ ‘اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کیے گئے خط میں بے بنیاد اور غیر معمولی الزامات لگائے گئے ہیں جن کے ثبوت موجود نہیں۔انھوں نے اسرائیلی سفیر کے خط میں لگائے گئے الزامات کو مضحکہ خیز اور منافقت پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے ان دعوؤں کی بھی سختی سے تردید کی جس میں کہا تھا کہ ایران سلامتی کونسل کی قراد دادوں کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.