عراق:بغداد میں ٹرک دھماکا،100 زائرین جاں بحق

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد سے 100 کلو میٹر دور علاقے الہیلا میں زائرین ٹرک میں کربلا سے روضہ امام حسین ؓ کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ پیٹرول پمپ پر ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 100 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔دھماکے کے باعث قریبی ہوٹل اور پیٹرول پمپ کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک افراد کی تعداد اس سے بھی زائد ہے۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ

واضح رہے کہ زائرین حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے روضہ کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ انہیں الہیلا کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا جب کہ متاثرہ افراد میں ایران اور بحرین سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.