امریکا بدل گیا۔۔۔ امریکیوں کا ٹرمپ کو صدر ماننے سےانکار

in3

امریکا بدل گیا۔۔۔ امریکیوں کا ٹرمپ کو صدر ماننے سےانکار۔۔۔ ہیلری کلنٹن کی شکست سے دلبرداشتہ شہری سڑکوں پر آگئے۔۔۔۔۔۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  کے خلاف امریکا کے طول وعرض میں  احتجاج۔۔۔۔۔۔ ٹیکساس، ٹنیسی، نیشویلی، الی نوئے، ایریزونا ،فلاڈلفیا میں ہزاروں  مظاہرین  کااحتجاج، نیویارک میں مظاہرین ٹرمپ ٹاورکے سامنے موجود ،پولیس نے  پاکستان کی طرح کنٹینرز لگا دئیے

امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہونے کے اعلان کے بعد امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے ۔ ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر ماننے سے انکارکر دیا ہے
نیویارک میں جاری احتجاج  میں احتجاجی مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور کی طرف مارچ کیا تووہاں مقیم نومنتخب صدر اور ان کے خاندان کی حفاظت کے لیے سیکورٹی بڑھادی گئی اور پاکستان کی طرح  بڑے بڑے کنٹینر رکھ کر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی۔مختلف شہروں میں مظاہرین نے سڑکوں پر آگ لگا دی۔ مین ہیٹن میں بھی نومنتخب صدر کےخلاف ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے نعرے بھی لگائے۔ٹیکساس، ٹنیسی، نیشویلی، الی نوئے، ایریزونا ،فلاڈلفیا ، اوریگن، سیاٹل سمیت امریکا کے کئی شہروں میں بھی ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر ماننے سے ہی انکار کردیا۔ اوریگن میں پولیس نےاحتجاج کرنےوالےایک شخص کوحراست میں لیا۔ کیلے فورنیا میں ہائی اسکول اور کالجوں کے طلبہ نے کلاسوں سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا اور اسکول کے باہر مظاہرہ کیا۔لاس اینجلس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور سٹی ہال کے سامنے مظاہرہ کیا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.