ایف بی آئی کا امریکی میڈیا پر اثر

میڈیا میٹرز کی  رپورٹ کے مطابق امریکا کے پانچ ٹاپ کے اخبار یعنی نیویارک ٹائمز، لاس اینجلز ٹائمز، یوایس ٹوڈے، دی وال اسٹریٹ جرنل، اور واشنگٹن پوسٹ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے ای میلز اسکینڈل کے حوالے سے 100 اسٹوریز شائع ہوئیں جس میں سے 46 اسٹوریز کو صفحہ اول پرجگہ ملی۔۔۔ یادرہے یہ اسٹوریز ایف بی آئی ڈائرکٹر جمیس کومی کے کانگرس کو لکھے گئے خط کے بعد شائع ہوئیں۔۔۔  جس میں انہوں نے پرائیویٹ ای میل سرور کے حوالے سے تفتیش دوبارہ شروع کرنے کا کہا تھا۔۔۔

ایف بی آئی کے امریکی میڈیا پر اثرورسوخ کا اندازہ اس امر سے بآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف اسٹوریز  پانچ اخبارات میں صفحہ اول پر شائع ہوتی رہیں

ایف بی آئی کا امریکی میڈیا پر اثر ورسوخ۔۔۔ امریکا کے پانچ ٹاپ کے اخبارات میں ہلیری کلنٹن کے خلاف ای میل سکینڈل کی سٹوریز صفحہ اول پر شائع ہوتی رہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.