دھاندلی زدہ نظام نے ہیلری کلنٹن کو بچا لیا، ڈونالڈ ٹرمپ

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ نظام کی بدولت ہلیری کلنٹن بچ نکلیں۔۔۔ انہیں تو صدارتی امیدوار نامزد ہی نہیں ہونا چاہیے تھا.مسٹر ٹرمپ نے ریاست مینیسوٹا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا ملک میں دھاندلی کا نظام ڈیموکریٹ پارٹی کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ مسز کلنٹن کو طویل عرصے تک تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہو اب امریکی عوام ووٹ کے ذریعے ہیلری کلنٹن کو سزا دیں۔۔۔دوسری جانب ان کے نائب نویٹ گنریچ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر اس طرح ہار ماننے اور ایسا کہنے جس کے بارے میں وہ نہیں جانتے کہنے کے لیے ضرور دباؤ میں ہوئے ہوں گے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.