ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کا امکان۔۔53 فیصد ہے ۔۔۔۔نیویارک ٹائمز ڈونلڈ ٹرمپ نے 168، جب کہ ہلیری کلنٹن نے 131 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئے

Real estate tycoon Donald Trump flashes the thumbs-up as he arrives on stage for the start of the prime time Republican presidential debate on August 6, 2015 at the Quicken Loans Arena in Cleveland, Ohio. AFP PHOTO/MANDEL NGAN        (Photo credit should read MANDEL NGAN/AFP/Getty Images)

ابھی تک 31ریاستوں کے نتائج آ چکے ہیں جن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 168، جب کہ ہلیری کلنٹن نے 131 الیکٹورل ووٹ حاصل کر رکھے ہیں۔۔۔
31ریاستوں کے نتائج آ چکے ہیں، جن کی بنیاد پر نیویارک ٹائمز اور دوسرے اداروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ ٹرمپ جیت سکتے ہیں، تاہم یہ بات یاد رکھنے والی ہے کہ فیصلہ کن ریاستوں سے ابھی نتائج موصول نہیں ہوئے۔۔۔۔فی الحال اوہائیو، پینسلوینیا، ورجینیا، فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا جیسی ریاستوں سے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔۔۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے پیش گوئی کرنے کے لیے الگوردم کے مطابق ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 53 فیصد ہے۔۔۔امریکہ کے صدارتی انتخاب میں کامیب ہونے والے امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرے۔۔۔اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب کرنے والی ریاستوں میں انڈیانا، الاباما، کینٹکی، مغربی ورجینیا، اوکلاہوما، ٹینیسی، جنوبی کیرولائنا، ٹیکسس، شمالی ڈکوٹا، جنوبی ڈکوٹا، کنسس، میسپسی، نبراسکا اور وائیومنگ  شامل ہیں۔۔۔ہلیری کلنٹن کو ریاست ورمونٹ، ڈیلاویئر، میری لینڈ، میساچوسٹس، نیوجرسی، نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ، الینوائے اور رہوڈ آئی لینڈ میں فتح ملی ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.