ترکی میں بغاوت کرنے والوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری

ترکی حکومت نے بغاوت کرنے کےالزام میں دوسونوے نیوی اہلکاروں کو معطل کردیا ہے
ترک حکومت نے نیوی سے تعلق رکھنے والے دوسونوے نیوی افسران کو ان کے عہدوں سے معطل کر دیا ہے۔ ان افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کا جولائی کے مہینے میں صدر رجب طیب ایردوآن کےخلاف ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے تعلق تھا۔ نیوی سے انیس افسران کو فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک صدر ایردوآن کی حکومت ایک لاکھ دس ہزار ججوں، اساتذہ، پولیس اور سرکاری اہل کارووں کو معطل یا فارغ کر چکی ہے جب کہ چھتیس ہزار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.