جنوبی کوریا دفتراستغاثہ ملکی صدر سے پوچھ گجھ کرنے کی کوشش میں

 

جنوبی کوریا میں مظاہریں کا دباؤ اثر کرنے لگا۔۔۔ دفتر استغاثہ نےملکی  صدر پارک گون ہَے سے پوچھ گجھ کرنے کا امکان ظاہر کردیا ہے

جنوبی کوریا کے دفتر استغاثہ نے واضح کیا ہے کہ منگل یا بدھ کے روز کرپشن اسکینڈل کے تناظر میں خاتون صدر پارک گون ہَے سے ابتدائی پوچھ گچھ کا امکان ہے۔ جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی یونہاپ کے مطابق دفتر استغاثہ نےاس سلسلے میں ایک درخواستی نوٹ صدر کے دفتر کو روانہ کر دیا ہے۔ ابھی اس درخواست کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اِس کرپشن اسکینڈل کے تناظر میں صدر ہَے پر عوامی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ ہفتہ بارہ نومبر کو دارالحکومت سیئول میں صدر کے خلاف منعقد کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں دس لاکھ کے قریب افراد شریک تھے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.