حلب باغیوں کے شامی فوج کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں سے حملے، روس

6

شام کے شہر حلب میں شامی باغیوں کی جانب ست شامی فوج کیخلا ف کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کیے گئے ہیں، حملوں میں30شامی فوجی متاثر ہوئے ہیں

روسی وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حلب کے مشرقی حصے پر قابض شامی باغیوں نے شامی فوج کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔ روسی نیوز ایجنسی تاس کے مطابق اس حملے میں 30 کے قریب شامی فوجی متاثر ہوئے۔ وزارت دفاع کے مطابق یہ حملے کل اتوار کی شام کیے گئے اور تمام متاثرہ فوجیوں کو حلب کے اسپتال لے جایا گیا۔ جمعہ کے روز روسی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ روس چاہتا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے قائم اقوام متحدہ کا ادارہ OPCW حلب میں کمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی چھان بین کے لیے اپنا ایک مشن جلد از جلد وہاں بھیجے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.