ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر3 فیصد کی معمولی برتری

امریکی صدارتی الیکشن کے لیے رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی سبقت حاصل ہے۔
اس جائزے میں عوامی رائے کے مطابق 47 فیصد سابق روزیر خارجہ اور خاتون اول ہلیری کلنٹن کو بطور صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں 44 فیصد ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔ یہ انتخابی جائزہ واشنگٹن پوسٹ اور امریکن براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے مشترکہ طور پر مرتب کیا ہے۔ انتخابی مہم کے آخری ایام میں ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکربیٹک پارٹی کا بھاری ووٹ بینک کی حامل ریاستوں کے ووٹرز کو قائل کرنا چاہتے ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.