ٹرمپ کی کامیابی سے یورپ اورامریکا کے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ:یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کے صدر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب سے یورپ اورامریکاکے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ ہمیں ٹرمپ کےساتھ 2سال ضائع کرنے ہوں گے جب تک کہ وہ دنیا کا دورہ کرکے اسے جان نہ لیں۔

لگسمبرگ میں خطاب کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ ینکر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹرمپ کو یہ بتانا ہوگا کہ یورپ کیا ہے، کیسے کام کرتاہے، ان کی بنیاد اور ڈھانچے کے لحاظ سے بین الابراعظمی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام طورپر امریکی یورپ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے جہاں تک ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق ہے ان کے خیال میں بیلجیئم ہمارے براعظم پر موجودکوئی دیہات ہوگا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.