سعودی عرب، میلے کےدوران شیر کا معصوم بچی پرحملہ

شیر کے یک دم جھپٹنے پر اطراف میں موجود حاضرین میں چیخ و پکار شروع ہو گئی ۔۔۔بچی کے والد عبداللہ الشمری نے اپنی بیٹی کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کی۔ میلے کا دورہ کرنے والوں کے لیے چڑیا گھر میں موجود شیر کی نمائش کے دوران تربیت کار کی گرفت کمزور ہونے پر اس نے بچی پر حملہ کر دیا تھا۔۔۔میلے کے منتظم ثامر الرضيان نے واضح کیا کہ مذکورہ بچی درحقیقت شیر کی نمائش پیش کرنے والے ایک تربیت کار کی بیٹی ہے اور وڈیو کلپ میں جو کچھ نظر آیا وہ بچی کو دی جانے والی تربیت کا مظاہرہ تھا۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.