امریکی صدارتی انتخابات میں سخت مقابلہ سخت مقابلہ متوقع

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں انتخابی ریلی سے باراک اوباما کے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی نے اچانک نعرے بازی شروع کردی۔ یہ دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے میں آئی جب بارک اوباما ہلیری کلٹن کی انتخابی مہم سے خطاب کررہے تھے۔سیکورٹی اہلکار ٹرمپ کے حمایتی کو جلسہ گاہ سے باہر نکال نے کےلیے آئے تو بارک اوباما نے اس شخص کو مخاطب کرکے کہا پرامن احتجاج اور آزادی اظہار رائے کاسب کو حق حاصل ہے لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ دوسروں کی تقاریرمیں مداخلت کی جائے ۔اوباما نے کہا آپ ہمارے لیے قابل احترام اس لیے بھی ہیں کہ آپ عمررسیدہ اور دوسرا آپ کے حلیہ سے لگتا ہے آپ آرمڈ فورسز سروسز سے ریٹائرڈ ہوئے لہذا ٹرمپ کے حق میں نعرے جلسہ گاہ باہر جاکر لگائیے ۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں تین دن باقی ہیں اورہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.