صومالیہ اسمبلی کی عمارت کے قریب بم حملہ،3افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اسمبلی کی  عمارت کے قریب بم سے مسلح گاڑی سے کئے جانے والے حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق خود کش حملہ آور نے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ اسمبلی کی عمارت کے قریب خفیہ ایجنسی کی ایک گاڑی کو ہدف بنایا۔

حملے میں دو فوجیوں اور ایک حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک اور بعض افراد زخمی  ہوگئے ہیں دہشت گرد تنظیم الشباب نے اپنے ریڈیو چینلوں سے جاری کردہ بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ملک کے جنوب میں بعض دیہاتوں اور قصبوں پر الشباب دہشت گرد تنظیم کا قبضہ ہے اور تنظیم ایک تواتر سے حکومتی اداروں اور سکیورٹی فورسز کو حملوں کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.