سات ممالک میں بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائٹ ہیک

AppleMark
AppleMark

سات ممالک میں بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائٹ ہیکہیکرز ایک بار پھر بھارت سے ہاتھ کر گئے اور انہوں نے بھارت کے یورپ اور افریقہ کے سات ممالک میں موجود  سفارتخانوں کی ویب سائٹ کوہیک کرکے مبینہ طور پر بہت سی معلومات کو آن لائن پر پوسٹ کردیا  ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انھیں اس بارے میں علم ہے اور وہ اسے درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپوسٹکی اور کاسیمیئرز نامی ہیکروں نے ٹوئٹر پر دعوی کیا ہے کہ انھوں نے جنوبی افریقہ، لیبیا، ملاوی، مالی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور رومانیہ میں موجود بھارتی سفارتخانوں کی ویب سائٹ کو ہیک کیا ہے جس کے بعد انھوں نے چوری کردہ معلومات کو پیسٹ بن ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا ہے جس میں سفارت خانے کی تفصیلات کے علاوہ وہاں کے سٹاف کے پاسپورٹ کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔انھوں نے مبینہ طور پر بہت سے ہندوستانیوں کی تفصیلات بھی آن لائن جاری کر دی ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارتی سفارتخانوں کی ویب سائٹ ہیک کی جا چکی ہے۔ دونوں ہیکروں میں سے ایک نے ٹوئٹر پر ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انھوں ایسا اس لیے کیا کہ ان کے سکیورٹی انتظامات خراب تھے اور انڈیا کے سفارتخانے ہونے کے سبب ان کے سکیورٹی کے انتظامات بہتر ہونے چاہیے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.