روس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کیلئے پرعزم ہے، میدویویدف

روسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ روس اب بھی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کروانے کیلئے پرعزم ہے
روسی وزیراعظم دیمیتری میدیویدیف نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کو براہ راست مذاکرات کے لیے ماسکو آنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی ثالثی فریقین کے درمیان براہ راست بات چیت کا بدل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بھی اس موضوع پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ روسی وزیراعظم نے یہ بات مغربی کنارے کے دورے کے موقع پر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کو مل کر امن بات چیت کو آگے بڑھانا چاہیے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.