چین کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ حادثے میں ہلاک

چینی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جے 10 فائٹر شمالی صوبے ہیبی (Hebei) میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 30 سالہ پہلی خاتون فائٹر پائلٹ یو زو (Yu Xu) موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں.

ہلاک ہونے والی خاتون پائلٹ چین کی اُن 4 پہلی خواتین پائلٹس میں سے ایک تھیں جو ملکی سطح پر لڑاکا طیارے اڑانے کی مہارت رکھتی تھیں، پہلی لڑاکا خاتون پائلٹ کی ہلاکت کو چینی فضائیہ کے لیے زبردست نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ ہلاک ہونے والی خاتون پائلٹ یو زو کا تعلق چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان (Sichuan) سے تھا، یو زو نے 2005 میں پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے ) میں شمولیت اختیار کی تھی، انھوں نے گریجویشن کے بعد فضائی تربیت لینا شروع کی تھی۔ہلاک ہونے والی خاتون کو سنہری مورنی کا خطاب ملا تھا. لڑاکا طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے ہلاک ہونے والی پہلی خاتون پائلٹ کی ہلاکت کا حادثہ گزشتہ تین مہینوں میں تیسرا حادثہ ہے، اس سے پہلے بھی چینی ایئرفورس کے جے 10 فائٹر طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.