بھارت میں آج رات سے 500 اور ہزار کے پرانے نوٹ تاریخ کا حصہ

نوٹوں کی منسوخی سے ہونے والی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اترپردیش کے  علاقے باندا میں اٹھارہ سالہ ایک طالب علم نے امتحان فیس کی ادائیگی کے لئے بینک سے پیسے نہ نکال پانے پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ دوسری طرف مودی حکومت کے نزدیک ملک بھر میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے اور نوٹوں کی منسوخی سے ملک کے نوے فیصد لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہے ۔۔تاہم اس کے نتیجہ میں ہونے والی اموات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔۔بھارتی حکومت کی جانب سے رات بارہ بجے تک 500 اور ہزار کے نوٹ دیے جانے کی چھوٹ دی گئی تھی۔ لیکن اب ان جگہوں پر بھی یہ پرانے نوٹ نہیں چلیں گے۔ اب جن کے پاس بھی یہ نوٹ بچے ہوئے ہیں وہ صرف بینک میں جاکر ہی انہیں جمع کرا پائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر کو 500 اور ہزار کے نوٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.