عراقی فورسز کی کارروائی جاری

موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لیے 17 اکتوبر سے جاری عراقی افواج کے آپریشن میں اب تک داعش کے 800 سے 900 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔۔۔اس سے قبل امریکی ذرائع نے توقع ظاہر کی تھی کہ موصل میں داعش کے 3500 سے 5000 جنجگو موجود ہیں جب کہ 2000 جنجگو شہر کے اطراف میں متعین ہیں۔ دوسری طرف موصل سے ہزاروں عراقیوں کی نقل مکانی جاری ہے۔۔ شام کے صوبے الحسکہ میں تقریبا 90 ہزار عراقی پناہ گزینوں کے استقبال کے لیے منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔ یہ صوبہ موصل کے مقابل سرحد پار واقع ہے اور اس پر کردوں کا کنٹرول ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس ایک ہفتے کے دوران دس ہزار سے زائد عراقی ہجرت کر چکے ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران مہاجرین کی تعداد بہت تیزی سے بڑھی ہے

عراق کے شہر موصل میں فضائی بم باری کے نتیجے میں داعش تنظیم کا ایک کمانڈر شیبان فائز العانی عرف ابو اسحاق ہلاک ہو گیا۔

عراق کے شہر موصل کے گردونواح میں عراقی فورسز کی کارروائی جاری۔۔۔ فضائی حملے میں داعش کمانڈر ابو اسحاق ہلاک

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.