دس افراد ہلاک

صومالی دارالحکومت موغادیشو میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب کار بم حملہ ہوا،حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے
صومالی دارالحکومت موغادیشو میں ایک پولیس چیک پوسٹ کے قریب مشتبہ کار بم حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا ماغادیشو کے واببری ضلع میں ایک سبزی منڈی کے قریب کیا گیا۔ صومالی شدت پسند گروپ الشباب اس سے قبل اس طرز کے حملوں میں ملوث رہا ہے، تاہم فوری طور پر اس گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مقامی پولیس افسر کے مطابق اس دھماکے سے پوری سبزی منڈی تباہ ہو گئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.