امریکی صدارتی الیکشن مہم آخری مرحلے میں داخل

اس سے قبل فوکس نیوز کی جانب سے کیے جانے والے پول میں ہلیری کو تین پوائنٹس کی سبقت حاصل تھی۔۔۔انتخابی جائزے یہ بتا رہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو حمایت حاصل ہو رہی ہے ہلیری کلنٹن ان ریاستوں میں ریلیاں کر رہی ہیں جو کہ ڈیموکریٹک امیدوار کے لیے محفوظ تصور کی جاتی ہیں۔۔۔۔دونوں امیدواروں کی ٹیم اب ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ اپنے حامی ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔۔۔خیال رہے کہ تین کروڑ 30 لاکھ افراد پہلے ہی اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔۔۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ہلیری کلنٹن صدر منتخب ہوتی ہیں تو وہ دہشت گردی کے لیے دروازے کھول دیں گی۔۔۔نیو ہیمپشائر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہلیری چاہتی ہیں کہ امریکہ میں آنے والے شامی پناہ گزینوں کی تعداد میں 550 فیصد اضافہ ہو۔ہلیری کے منصوبے کا مطلب ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی ہمارے سکولوں اور کمیونٹیز میں پھیلے۔۔۔انھوں نے کہا کہ بطور صدر وہ شامی پناہ گزینوں کے پروگرام کے معطل کر دیں گے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.