برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا دورہ اومان

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس اپنی اہلیہ اور حکام کے ہمراہ خلیجی ریاست سلطنت اومان کے تین روزہ دورے پرمسقط پہنچے جہاں انہوں نے اومانی فرمانروا سلطان قابوس بن سعید سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔۔۔ اپنے تین روزہ دورہ اومان کے دوران برطانوی ولی عہد نے مختلف سماجی تقریبات میں بھی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ اومان پہنچنے والی اہم شخصیات میں ان کی اہلیہ کامیلا ڈوکہ کورنول، اور برطانوی حکومت کے اہم عہدیدار بھی شامل تھے۔
انہوں نے خود بھی اومانی کلچر کے مطابق تلوار کے ساتھ رقص بھی پیش کیا۔ شہزادہ چارلس کی اومان میں تلوار کے ساتھ رقص کی تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.