جاپان اور بھارت کے مابین سول جوہری معاہدہ طے پا گیا

15

جاپان اور بھارت کے مابین باضابطہ طور پر سول جوہری معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت جاپان بھارت کو سول جوہری توانائی کے حصول کے لیے آلات اور ٹیکنالوجی فروخت کرے گا

جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے دونوں ملکوں کے مابین تجارت میں اضافے اور سکیورٹی کے معاملات میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ 2011 میں فوجو شیما حادثے کے بعد سے جاپانی ایٹمی صنعت بیرونی منڈیوں کی تلاش میں ہے کیوں کہ جاپان میں اس صنعت سے وابستہ کاروبار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ونوں رہنماؤں نے آج اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت اسے پرامن مقاصد اور توانائی کے حصول کے لیے ہی استعمال کرے گا جبکہ جاپانی عہدیداروں کے مطابق بھارت نے اگر کوئی ایٹمی تجربہ کیا تو یہ معاہدہ منسوخ کر دیا جائے گا۔بھارت اپنی مضبوط اقتصادی ترقی کے لیے جوہری بجلی کی پیداوار کو بڑھانا چاہتا ہے۔ نئی دہلی حکومت اسی طرز کے معاہدے فرانس، روس، برطانیہ اور امریکا کے ساتھ کر چکی ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.